Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب اور یو اے ای میں ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا، عرب دنیا میں پیر کو پہلا روزہ

حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی گئی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 11:11am

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند اتوار کو نظر آگیا، جہاں پیر کو پہلا روزہ ہے، مغربی ماہرین نے اتوار کو عرب دنیا میں چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، اور آندھی کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری کا سامنا بھی تھا۔

چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی نے بھی اجلاس طلب کر لیا

لیکن اس کے باوجود مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، اور اب 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہے۔

حرمین شریفین میں نماز تراویح عشا کی نماز کے بعد پڑھائی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور مقدس مہینہ 11 مارچ بروز پیر سے شروع ہوگا۔

ملک کی چاند دیکھنے والی کمیٹی نے کہا کہ ہلال اتوار (10 مارچ) کی شام کو دیکھا گیا۔

Moon sighting

ramadan 2024

Saudi Arabia Ramadan Moon