Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق قومی کرکٹر اظہر علی کو گرفتار کر لیا گیا؟

سوشل میڈیا پر سابق کھلاڑی سے متعلق ویڈیو وائرل
شائع 10 مارچ 2024 04:55pm

پاکستان کے نامور سابق کھلاڑی اظہر علی کو میزبان فخر عالم نے گرفتار کر لیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخر عالم نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے، جس میں فخر عالم نے اظہر علی کو گرفتار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فخر عالم پولیس یونیفارم پہنے ہوئے ہیں جبکہ چہرے پر سیاہ چشمہ لگایا ہوا ہے۔

فخر عالم نے مکمل طور پر پاکستانی پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے۔ تاہم دوسری جانب اظہر علی کو ملزمان والے کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ قسم سے فخر بھائی نے میرا چشمہ لیا ہے، جس پر فخر عالم نے کہا کہ تجھے ڈرائینگ روم کی سیر کراتا ہوں، ساتھ ہی میزبان نے کہا کہ ابھی تو تیری گھڑی بھی لوں گا۔

ساتھ ہی فخر عالم نے اپنی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی ہے، جس میں وہ پولیس یونیفارم میں نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ گھر میں نیا تھانیدار آ چکا ہے۔ قانون توڑو اور میں تمہیں انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گا۔

azhar ali

Instagram

social media

PAKISTANI CRICKETERS

Fakhr e alam