Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل میں ایک اور تاریخ رقم، عثمان خان مسلسل دو سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

انتیس سالہ عثمان خان کیلٸے پی ایس ایل نو کا سیزن انتہاٸی کامیاب ثابت رہا۔
شائع 10 مارچ 2024 04:50pm

پاکستان سپر لیگ میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی، ملتان سطانز کے عثمان خان پی ایس ایل میں مسلسل دو سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انتیس سالہ عثمان خان کیلٸے پی ایس ایل نو کا سیزن انتہاٸی کامیاب ثابت رہا۔

ملتان سلطانز کی نماٸندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں عثمان خان نے بیک ٹو بیک سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی

عثمان خان نے اسلام آباد یوناٸیٹڈ کے خلاف 50 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

کراچی کنگز کے خلاف تین مارچ کو عثمان خان نے 106 رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی، جبکہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 96 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔

PSL

Multan Sultans

psl 9

HBL PSL 9

usman khan

Back to Back Century