Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کوئی مُردہ بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکال سکتا ہے؟

امریکی ریاست اوہایو میں 2 خواتین پر اپنی نوعیت کی منفرد چوری کا الزام
شائع 10 مارچ 2024 04:38pm

امریکی ریاست اوہایو کی ایک عدالت کے سامنے انوکھا مقدمہ آیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ایک مُردے کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی گئی ہے۔

ایشٹابولا میونسپل کورٹ میں 63 سالہ کیرن کیسبام اور 55 سالہ لورین بی فیرالو پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ 80 سالہ شخص کے مرنے پر اُسے اے ٹی ایم لے گئیں اور انگوٹھے کے نشانات کی مدد سے رقوم نکوالنے کے بعد اُسے ایشٹابولا کاؤنٹی میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی روم میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔

کئی گھنٹے گزرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ جس مُردے کو وہ چھوڑ گئی ہیں اس کا نام ڈگلس لیمین تھا اور اس کی عمر 80 سال تھی۔

پولیس افسران نے بتایا کہ اسپتال کے ایمرجنسی روم میں چھوڑنے کے کئی گھنٹے بعد اس لیے اطلاع دی گئی کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ملزمان تک نہ پہنچ سکے۔

ATM

US WOMEN

ASHTABULA COUNTY

DECEASED MAN

EXTRACT MONEY