Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ناجائز منافع خوروں پر بھاری جرمانے عائد

شہر میں قیمتوں کی جانچ کی گئی، کمشنرکراچی
شائع 10 مارچ 2024 03:39pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔ گراں فروشوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

کمشنرکراچی کے مطابق شہر میں قیمتوں کی جانچ کی گئی، ناجائز منافع خوروں کےخلاف جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع جنوبی میں کارروائیوں کے پہلے دن 27000 روپے جرمانہ لگایا گیا، دوسرے دن 316500 روپے ، تیسرے دن 390500 روپے اور چوتھے دن296500 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

کراچی شرقی میں پہلے دن 37000 روپے ، دوسرے دن 374000 روپے، تیسرے دن 206000 روپے اور چوتھے دن 148000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع غربی میں پہلے دن 59000 روپے ، دوسرے دن 118000 روپے ، تیسرے دن 59500 روپے اور چوتھے دن 75800 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

وسطی میں پہلےدن175000روپے،دوسرے دن 287000 روپے، تیسرے دن 242000 روپے اور چوتھے دن 165000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

ضلع ملیر میں پہلے دن48000 روپے ، دوسرے دن 106000 روپے، تیسرے دن 54500 روپے اور چوتھے دن 42000 روپے جرمانہ ہوا۔

ضلع کورنگی میں پہلے دن 70000 روپے ، دوسرے دن 95000 روپے ، تیسرے دن 65000 روپے اور چوتھے دن 65000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

ضلع کیماڑی میں پہلے دن 28000 روپے ، دوسرے دن 53000 روپے، تیسرے دن 32000 روپے اور چوتھے دن 10000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس طرح مجموعی طور پر ضلع جنوبی کراچی میں 1030500 روپے جرمانہ لگایا گیا۔ شرقی میں 765000 روپے، غربی میں 312300 روپے جرمانہ لگایا گیا، جب کہ وسطی میں 869000 روپے، ملیر میں 250500 روپے، کورنگی میں 295000 اور کیماڑی میں 123000 روپے جرمانہ لگایا گیا۔

economic crisis

کاروبار

Pakistan Inflation