Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ مسلمان فوجیوں کیلئے 35.8 کروڑ روپے سے یادگار تعمیر کرے گا

بعض حلقوں کی طرف سے تنقید، بی جے پی رہنما بھی مشتعل، حکومت نے فیصلہ درست قرار دے دیا
شائع 10 مارچ 2024 12:10pm

برطانیہ کی حکومت نے سلطنتِ برطانیہ کے لیے لڑنے والے مسلم فوجیوں کی یادگار تعمیر کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔ اس یادگاری کی تعمیر پر 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (35 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ ہوں گے۔

برطانوی حکومت نے دو عالمگیر جنگوں میں اس کے بعد برطانیہ کے لیے لڑنے والے جن مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا تعلق برِصغیر، مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا اور دیگر خطوں سے تھا۔

برطانوی حکومت کے اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بھارت میں اس کا شدید ردعمل ہوا ہے۔ بہت سے حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر گروپوں کے لیے بھی ایسی ہی یادگاریں تعمیر کی جانی چاہئیں۔ ناقدین نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ اقدام دراصل مسلمانوں سے ووٹ بٹورنے کی کوشش ہے۔

بھارت کی حکمراں جماعتی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سوپن داس گپتا نے کہا ہے کہ برطانوی فوج میں ہندوؤں، سکھوں اور نیپال کے گرکھوں نے بھی خدمات انجام دی ہیں مگر ان کے لیے تو کوئی یادگار تعمیر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا کبھی عندیہ دیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیسٹر، وولور ہیمپٹن اور نیشنل میموریل ابورٹم میں سکھ فوجیوں کے لیے یادگار قائم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کے لیے جان لڑانے والے ہندو اور سکھ فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برائٹن کے نزدیک چٹری میموریل قائم ہے۔ ونڈرش اسکوائر، برکسٹن میں افریقا اور کریبین سے تعلق تعلق رکھنے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار موجود ہے۔ ایسے میں مسلم فوجیوں کے لیے یادگار کا قیام برطانوی حکومت کی متعلقہ کوششوں کا تسلسل ہے۔

بی جے پی کے سوپن داس گپتا نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ برطانوی فوج مذہبی بنیادوں پر ترتیب نہیں دی گئی تھی۔ اس کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں نے جانیں قربان کیں۔ اس پر کانگریس کے رہنما کمرو چودھری نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہم آج تک (بنیاد پرست ہندو تنظیم) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا کوئی ایسا کارکن تلاش کر رہے ہیں جس نے بھارت کی آزادی کے لیے جان دی ہو۔

Congress

RSS

BRITISH FORCES

MEMORIAL FOR MUSLIMS

BJP REACTS