Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سخت انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویزا رولز سے برطانوی جامعات پریشان

پوسٹ گریجویٹ کورسز میں انرولمنٹ 44 فیصد گھٹ گئی، 73 جامعات کا سروے
شائع 10 مارچ 2024 10:08am

برطانیہ میں جامعات کی انرولمنٹ گھٹ رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے بعد برطانوی حکومت نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویزا سے متعلق قواعد سخت تر کردیے ہیں۔

73 جامعات کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ بھر میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویزا کے سخت تر قواعد کے باعث انرولمنٹ گھٹ گئی ہے جس کے باعث جامعات کو مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے۔ بیرونی طلبہ کی انرولمنٹ گھٹنے سے برطانوی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

بیرونی طلبہ کی انرولمنٹ کا ڈٰیٹا فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’انرولی‘ نے بتایا ہے کہ جنوری 2023 سے جنوری 2024 کے دوران ملک بھر کی 60 سے زائد جامعات میں بیرونی طلبہ کی انرولمنٹ 37 فیصد تک گھٹ گئی ہے۔ برطانوی جامعات میں بیرونی طلبہ کی انرولمنٹ سے قومی خزانے کو ہر سال اربوں ڈالر ملتے ہیں۔

برطانوی حکومت نے کورونا کی وبا کے بعد کے زمانے میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویزا سے متعلق قواعد سخت کرکے ملک کو سستی افرادی قوت سے بھی محروم کردیا ہے۔ اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ آنے والے نوجوان کم اجرت پر کام کرتے ہیں جس کے نتیجے میں برطانوی آجروں کے لیے کاروباری سرگرمیوں کو منافع بخش بنانا قدرے آسان ہو جاتا ہے۔

UK Universities

INTERNATIONAL ENROLLMENT

POSTGRADUATE

STRICT RULES