رمضان کے دوران پاکستان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا، دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے ہوں گے۔
رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
Comments are closed on this story.