Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیک ری پبلک کی حسینہ نے ہندوستانی حسینہ کو مقابلہ حسن میں مات دے دی

لبنان کی یاسمینہ فرسٹ رنر اپ بن گئیں
شائع 09 مارچ 2024 11:42pm

مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد ہندوستان میں سجا، مس ورلڈ 2024 کے مقابلے میں چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے ہندوستان کے سینی شیٹی کا خواب چکنا چور کر دیا۔

چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ کرسٹینا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے تاج پہنایا۔

مقابلہ حسن کے دوران ہر کوئی اندازہ لگا رہا تھا کہ اس بار ہندوستان مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرئے گا لیکن جب ٹاپ 4 کا اعلان ہوا تو سینی پیچھے رہ گئی اور ٹائٹل نہ جیت سکی۔

.

چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ جبکہ لبنان کی یاسمینہ فرسٹ رنر اپ بن گئیں۔

مس ورلڈ 2024 کا انعقاد ہندوستان میں 28 سال بعد ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوا ۔ اس بار کی مس ورلڈ 2024 کے ٹائٹل کے لئے کل 120 شرکاء نے حصہ لیا تھا ۔

fashion

miss world 2024