Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دو کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

سینی ٹائیزیشن آپریشن کے دوران تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے
شائع 09 مارچ 2024 10:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فالو اپ سینی ٹائیزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں، کارروائی میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف دومختلف کاروائیاں کیں گئیں، 8 مارچ کو انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان ضلع میں ایک اور کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشتگردوں حضرت عمر اور رحمان نیاز کو بھی جہنم واصل کر دیا۔ جبکہ تین دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

pakistan army

terrorism

Terrorist

security forces operation

Terrorists killed

terrorists arrested