Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب سے چھوٹا اور لمبا روزہ کہاں؟ پاکستان اور بھارت میں کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہوگا؟

اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے ہوگا
شائع 09 مارچ 2024 09:51pm

رمضان المبارک کی آمد میں اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، ممکنہ طور پر اس سال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا۔ دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔

مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا اور وہ کون سے ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔

رمضان المبارک میں خوشگوار موڈ اور اچھی صحت کیلئے ان 9 ٹپس پر عمل کریں

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ نے پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کردیا

وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔

پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔

ramadan 2024

FIRST OF RAMADHAN

Fast Timings

Roza timings