Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں، بیرسٹر گوہر

سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی رہنما آگ بگولہ
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 10:12pm

آصف زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی رہنما آگ بگولہ نظر آئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے، پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آ ئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پہلے شہباز شریف جعلی مینڈیٹ پر وزیراعظم بنے آج زرداری صاحب بھی جعلی ووٹوں سے صدر بنیں گے ہیں ، زرداری مفاہمت کے نہیں بلکہ کر پٹ عنا صر کے با دشاہ ہیں، آصف زرداری ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایواب نے صدارتی الیکشن کو متنازع قرار دیا کہا کہ جن کو عوام نے مسترد کیا، انہیں جعلی طریقے سے عہدے دیئے جارہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سارا عمل متنازع بنا دیا گیا ہے اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں، ہم قانونی جنگ لڑ رہے ہیں عوام کے پاس بھی جائیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر سوال اُٹھایا کہ جب مخصوصی نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں تھا تو ان افراد کو ووٹ کی اجازت کیسے مل گئی؟ صدارتی انتضابات متنازع انتخابات ہیں۔ جبکہ عامر ڈو گر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے آئے ہیں۔

صدارتی انتضابات کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کیلئے کل ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

pti

Asif Ali Zardari

Asad Qaiser

umar ayub

Pakistan People's Party (PPP)

Barrister Gohar Khan