Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے، جسٹس ابراہیم خان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی انتخابات منعقد ہوئے, چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
شائع 09 مارچ 2024 09:26pm

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے۔

جسٹس محمد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے البتہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر کیلئے ہوتا ہے۔