Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی عمران ریاض جیل سے رہا

زمان پارک حملہ کیس ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا۔
شائع 09 مارچ 2024 08:55pm

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کر لی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو رہا کیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے باہر اُن کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتیاں نچھاور کر کے عمران ریاض کا پرتپاک استقبال کیا۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کے خلاف زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا۔ صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ATC

imran riaz khan

Imran Riaz