Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے جعلی ڈاکٹرز کا گروہ گرفتار

ملزمان نے 2022 میں بھی نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا
شائع 09 مارچ 2024 07:41pm

لاہور میں پولیس نے نےحاملہ خاتون کو قتل کرنے والی خاتون سمیت چاررکنی جعلی ڈاکٹرزکا گروہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نےایک روز قبل سونیا نامی خاتون کا آپریشن کرنے کی کوشش کی، دوران آپریشن خاتون دم توڑ گئی، جس کو ملزمان نے قدرتی موت ہونے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

واقعہ کے بعد لیاقت آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شہرکےمختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے اکبر شہید روڈ پر گائنی کلینک بنا رکھا تھا، گرفتار ملزمان میں شمسہ انعام، نجم سعید، حسن انوار اور اسد شامل ہیں۔

ملزمان نے 2022 میں بھی دوران آپریشن نمرہ نامی خاتون کا قتل کیا تھا جس مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں درج ہے۔

police

lahore police

BRUTAL KILLING

doctors negligence

Doctor's Negligence