Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر نے تعیناتی بھی کردی

کل کے بعد دو مزید غیرمنتخب شخصیات وفاقی وزراء ہوجائیں گی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 08:52pm
The 19-member federal cabinet took oath | Breaking News - Aaj News

وزیر اعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 18 وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کی تعیناتی بھی کردی۔

نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔

کابینہ کی تعیناتی کا نوٹیفکشین جاری

وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کی تعیناتی کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق منتخب حکومت میں تین غیر منتخب شخصیات بیک وقت وفاقی وزیر تعینات کیے گئے ہیں۔

کل کے بعد دو مزید غیرمنتخب شخصیات اسحاق ڈار اور مصدق ملک وفاقی وزراء ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کو قلمدان دینے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

کابینہ میں کون کون شامل

حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال، سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر، محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، احد چیمہ، مصدق ملک، محمد اورنگزیب شامل ہیں۔

حلف برداری کے بعد پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر کو سمری بھیجی

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو جو سمری بھیجی تھی اس میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر حسین کے نام شامل تھے۔

اس کے علاوہ اعطم نذیر تاررڑ، ق لیگ کے چوہدری سالک حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان کا نام بھی شامل تھا۔

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا نام بھی وفاقی کابینہ میں شامل تھا۔

سمری میں رہنما ن لیگ امیر مقام، سردار اویس احمد لغاری ، عطا اللہ تاررڑ، قیصر احمد شیخ اور میاں ریاض حسین پیرزادہ کا نام بھی شامل تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو بھیجی گئی سمری میں احد چیمہ، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو وزیر مملکت بنانے کی سمری بھی صدر پاکستان کو ارسال کی ہے۔

متوقع قلمدان

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف دفاع ، اسحاق ڈار خارجہ ، محمد اورنگزیب خزانہ ، محسن نقوی داخلہ اور عطا تارڑ کو اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

اعظم نذیرتارڑ وزیر قانون و انصاف اور احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

شمشاد اختر کا نام شامل نہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کے حوالے سے سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ اور بلال اظہر کیانی کو ممکنہ طور پر وزیر مملکت برائے خزانہ بنائے جانے کی خبریں بھی زیر گردش میں تھیں ، لیکن حتمی فہرست میں ان کا نام بھی شامل نہیں ہے۔

اسی طرح نصیر سدھو کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور سردار یوسف کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان تھا تاہم وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے کیلئے ان کے نام بھی شامل نہیں ہیں۔

وفاقی کابینہ کی مشاورت کے مرحلے میں خرم دستگیر، حنیف عباسی، طلال چوہدری ، عرفان صدیقی، نوشین افتخار اور انوشہ رحمان کے نام بھی سامنے آرہے تھے لیکن ان تمام افراد کے نام وزیر اعظم کی صدر کو بھیجی گئی فہرست میں نام شامل نہیں ہیں۔

federal cabinet

Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Punjab House Meeting