Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں ناکامی سے دلبرداشتہ چاہت فتح علی خان کو ’دلبر‘ کی تلاش؟

وائرل گلوکار نے ہمسفر کی تلاش میں ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلی
شائع 09 مارچ 2024 06:57pm

سوشل میڈیا سینسیشن اور وائرل گلوکار چاہت فتح علی خان نے انتخابات میں شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر آن لائن ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلی ہے، اور اب انہیں اپنے لیے ایک ہمسفر کی تلاش ہے۔

ڈیٹنگ ایپ ’دل کا رشتہ‘ کی کامیابی پر چاہت فتح علی خان نے اس کی مقبولیت سے متاثر ہوتے ہوئے خود بھی اسے جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس پلیٹ فارم کی خصوصیات اور افراد کو جوڑنے کی اس کی صلاحیت سے متاثر ہو کر چاہت فتح علی خان نے شادی کے خواہش مندوں کو ایپ استعمال کرنے کی ترغیب دی اور لوگوں کو ملانے میں اس کی سہولت اور تاثیر کو اجاگر کیا۔

خاتون مداح نے اداکارہ صحیفہ جبار کو پریشان کر دیا

یوٹیوب پر 1.9 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز، دلکش دھنوں اور وائرل ویڈیوز پر بنائے گئے ایک کامیاب کیریئر کے ساتھ گلوکار اب موسیقی کے ساتھ ساتھ فیملی بنانے کے لیے بھی تیار نظر آتے ہیں۔

Chahat Fateh Ali Khan

DATING APP

Dil Ka Rishta