Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئےعمر ایوب کے کاغذات جمع

عامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی
شائع 09 مارچ 2024 06:42pm

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کیلئے درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرادی گئی۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کوا پوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک عامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

Opposition leader

National Assembly

umar ayub