Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں شیڈول

پی سی بی کا بھارتی بورڈ کےنمائندوں سے بات چیت کا امکان
شائع 09 مارچ 2024 06:40pm

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس 13 سے 15 مارچ تک دبئی میں ہوگا، محسن نقوی اورسی ای او سلمان نصیراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی 12 مارچ کی رات دبئی روانگی طے آئی سی سی بورڈ میٹنگز کےساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔

اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈزحکام سےملاقات کریں گے، جبکہ بھارتی بورڈ کےنمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائےگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلےبرس پاکستان میں ہونےوالی چیمپئینزٹرافی کےانتظامات پربھی بات ہو گی۔

ICC

INTERNATIONAL CRICKET

sports

mohsin naqvi

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 world cup 2024

PAKISTANI CRICKETERS