Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی کے پے در پے واقعات

مختلف واقعات میں دو شہری زخمی، دو ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں مارے گئے
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 09:00pm

شہر قائد میں ڈکیتی ایک کے بعد ایک وارادت، مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری زخمی ہوگئے جبکہ دو ڈاکو ہلاک بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں میبنہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کے ناموں کی شناخت ہو کر لی گئی ہے، ملزمان کے نام سالال اور سمیر ہیں، ہلاک ملزم سمیر گینگ وار کمانڈر شہزاد چارلی کا بیٹا ہے، ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو ریکی کے باد ہدف بنا کر لوٹا کرتے تھے۔

بفرزون میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ سامنے آیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جبکہ پاپوش نگرقبرستان کے قریب ڈکیتوں نے چھری کےوار سے رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سیکٹر11 میں موٹرسائیکل چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے چور کوتشدد کا نشانہ بنانے کےبعدپولیس کے حوالے کردیا، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔