آصف علی زرداری صدرِ پاکستان منتخب، سیاسی رہنماوں کی مبارک باد
حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کے 14ویں صدر پاکستان منتخب ہونے پر مختلف سیاسی جماعتوں کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، وزیر اعظم نے کہا کہ کےارکان نےآصف زرداری پر اعتماد کیا، امید ہےبطور صدر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو دوسری بار صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی، مرادعلی شاہ نے کہا کہ صدرزرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا، آصف زرداری ملک کوخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے، صدر زرداری کی واضح برتری ،جمہوریت کی جیت ہے۔
مریم نے آصف زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی، مریم نواز نے کہا کہ ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ لگانے والی شخصیت کا صدر منتخب ہونا پاکستان کےلئے اچھی خبر ہے۔
میئرکراچی مرتضی وہاب کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ میئر کراچی نے کہا کہ آصف زرداری نےاتنے بڑے نقصان کے باوجود پاکستان کھپےکانعرہ لگایا، آصف علی زرداری کی فتح جمہوریت کی فتح ہے۔
قمر زمان کائرہ نے آصف علی ذرداری کے لئے نیک تمناؤ کا اظہار کیا کہا کہ تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلناصرف آصف زرداری کرسکتے ہیں جبھی دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں۔
علی حیدرگیلانی نے آصف ذرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، علی حیدرگیلانی نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کیلئے بڑی خوشی کادن ہے۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے آصف علی زرداری کو پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے آصف زرداری کو مبارکباد دی۔
ندیم افضل چن نے آصف زرداری کا صدر منتخب ہونا جمہوریت کی فتح قرار دیا، ندیم افضل چن نے کہا کہ آصف زرداری کی کامیابی پارلیمان کے لئے ہوا کا جھونکا ہے۔
فیصل کنڈی نے بھی صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر آصف زرداری کو مبارک باد دی کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا نیا دور شروع ہو گیا ہے صدر زرداری مفاہمت کی سیاست کرکے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
سابق گورنرپیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود نےآصف علی زرداری کو صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی، مخدوم احمد محمو نے کہا کہ آصف زرداری سب پہ بھاری کا نعرہ سچ ثابت ہوا ہے، پی پی دوسری جماعتوں کوساتھ لےکرچلنےکافن جانتی ہے۔ شیری رحمان نے بھی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔
Comments are closed on this story.