Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مفاہمت کے بادشاہ‘ آصف علی زرداری کون ہیں؟

آصف علی زرداری 2024 میں دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں
شائع 09 مارچ 2024 05:27pm

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں صدارتی الیکشن لڑ کر دوسری بار صدر منتخب ہوچکے ہیں، آصف زرداری ملکی سیاست میں اپنا نمایاں مقام رکھتے ہیں اور انہیں مفاہمت کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

آصف علی زرداری 26 جولائی 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول ، سینٹ پیٹرکس اسکول اور کیڈٹ کالج پٹارو سے حاصل کی۔

آصف زرداری کی قسمت کا ستارہ اس وقت چمکا جب 1987 میں ملک کے طاقتور بھٹو خاندان کی بیٹی بے نظیر بھٹو سے شادی ہوئی۔

آصف زرداری بھٹو خاندان سے وابستہ ہوئے تو جہاں طاقت کے ایوانوں تک رسائی ہوئی وہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنے۔

1990 میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر ماحولیات اورسرمایہ کاری کے وزیر بنے، 1990 میں مالی خرد برد کے الزام میں جیل جانا پڑا، 1993 میں رہا ہوئے، تاہم آصف زرداری نے نوے کی دہائی کا بیشتر حصہ جیل میں گزارا، 1997 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن کبھی ایوان توکبھی جیل رہے، آصف زرداری دو ہزارچار تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے۔

انہوں نے 2007 میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی اور 2008 میں صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

2013 انتخابات میں ناکامی پر آصف زرداری کبھی بیرون ملک تو کبھی پاکستان میں رہے۔

آصف زرداری 2019 میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارہوئے اور دسمبر 2019 میں انہیں ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا۔

آصف زرداری نے پی ڈی ایم حکومت کے قیام میں کردار ادا کیا، تاہم کوئی عہدہ نہیں لیا، 2024 کے انتخابات کے بعد آصف زرداری نے صدر مملکت کیلئے حکومتی اتحاد کے متفقہ امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوسری بار صدر بنے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Election 2024

Who is Asif Ali Zardari

President Of Pakistan 2024