Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں

جیالوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 11:18pm

آصف زرداری کےصدرمنتخب ہونےپرآبائی شہر نواب شاہ میں جشن کاسماں، آصف زرداری کی کامیابی پرزرداری ہاؤس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیں، کارکنان نے پارٹی ترانے پر رقص کیا۔ جبکہ لاہور میں چیئرنگ کراس پر پیپلز پارٹی کا استقبالیہ کیمپ لاہور پولیس نے اکھاڑ دیا۔

لاہور میں جیالوں نے آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کےباہر جشن منایا، جیالے پارٹی ترانوں پر جھومتے نظر آئے۔ کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

ٹنڈو محمد خان میں آصف زرداری کی کامیابی پرجیالوں کاجشن جیالوں نےایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کرمبارکباد دی۔ ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے بھی لگائے۔

بھلوال میں آصف علی زرداری کی کامیابی پرجشن، کارکنان نے بھنگڑے ڈالے۔

دوسری جانب صدارتی الیکشن کے پیش نظر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا تھا، جسے پولیس کی جانب سے اکھاڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن نے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر کیمپ نہیں لگنے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی تھی،

اسلم گل کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ اور پولیس ہمیں کیمپ نہیں لگانے دے رہی، ہمارے ٹینٹ اور دیگر اشیاء لاہور پولیس نے اکھاڑ دئیے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کوئی احتجاج نہیں، صدر کے جیتنے کی خوشی میں کیمپ لگا رہے ہیں، صبح سے یہ ایریا پولیس کی نفری سے بھرا ہوا ہے۔

جبکہ پی پی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

presidential election

lahore police

Pakistan People's Party (PPP)