Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گرمیوں میں بجٹ کے اندر رہ کر گھر کی تزئین وآرائش کریں

تھوڑی سی محنت گرم ماحول کو پرکیف اور رنگین بنا دے گی
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 03:43pm

آہستہ آہستہ دن طویل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور سورج دیر سے ڈھلنے لگا ہے ۔ یہ اشارہ ہے کہ گرمیاں بالکل نزدیک ہیں۔

گرمیوں کی مناسبت سے آپ کو بھی اپنے گھر کی تزئین و آرائش میں کچھ نہ کچھ ردوبدل تو ضرور کر نا ہوگا۔

یہاں ایسی بہت سی ٹپس ہیں ،جو موسم کی مناسبت سے آپ اپنے گھروں میں استعمال کر سکتے ہیں ۔

گھروں کے پینٹ کا فریش ٹچ

پینٹ کا فریش ٹچ ایک اچھا تاثر دیتا ہے ۔ گھروں کی دیواروں پر ہلکے رنگ کروائیں ، جیسے ہلکا زردی مائل اور اسطرح کے دیگر رنگ گھر کو ہوادار، نسبتا بڑا اور ٹھنڈا احساس دیتے ہیں ۔

موٹے کپڑوں کے پردے لگائیں

موٹے پردے سورج کی روشنی کو کمرے کے اندر آنے سے روکتےہیں ۔ بھاری کپڑے اور ہلکے رنگ کے پردے لگائیں یہ حرارت کو بھی جذب کر لیتے ہیں۔ خصوصا جب آپ دوپہر میں سونے کے عادی ہوں اور سورج کی روشنی کو آنکھوں میں آنا پسند نہیں کرتے ہوں ۔

پودوں کو گھروں کے اندر رکھ دیں

گرمیوں میں سورج کی تیز روشنی ہر قسم کے پودوں کے لئے نقصان دہ ہےاور کچھ پودے خشک یا مر جھا جا تے ہیں ۔ اس لئے ان پودوں کو بالکنی یا گارڈن میں رکھیں۔ اس طرح گھر میں سبزہ بھی محسوس ہو گا ور تازہ ہوا کی کوالٹی بھی بہتر ہو جائے گی ۔

بھاری اور گرم کارپٹ کو لپیٹ دیں

اس کی جگہ اگر ضرورت ہو تو نرم کپڑے کے قالین بچھا دیں۔ ویسے بغیر قالین کے فرش زیادہ ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں ۔

اپنے لئے پرسکون گوشہ قائم کریں

اگر آپ کو گرمیوں کا موسم ناپسند ہے تو گھر کے ایک کونے میں مصنوعی ٹھنڈک کا احساس دینے کے لئے گھر کی لائٹوں میں ردوبدل کر دیں ۔

زیادہ روشن اور پر کیف ماحول پیدا کرنے کے لئے تیز روشنی والے بلب کی جگہ ہلکی اور مدھم روشنی والے بلب لگائیں ۔

بیڈ شٹس کو تبدیل کر دیں

بعض گھرانوں میں سردیوں کے دوران بیڈ شٹس کی جگہ ہلکے اور نرم قالین استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اگرآپ کا شمار بھی ایسے ہی خاندانوں میں ہوتا ہے تو انہیں گرمیوں میں ہلکے فیبرکس جیسے لینن یا کاٹن سے بدل دیں ۔

بالکنی میں بھی پردے لگا ئیں

بالکنی سے آنے والی روشنی کو روکنے کے لئے شیٹس جیسے بیمبو یا پھر بالکنی پر باہر کی جانب پردے لگائیں تو سورج کی روشنی گھر میں داخل ہو کر ماحول کو گرم نہیں کر سکے گی۔

کھلنے والے پودے لگائیں

بعض پودے گرمیوں میں خوب پھلتے پھولتے ہیں ۔ اسلئے اگر آپ کو باغبانی کا شوق ہے تو گیندے اور سن فلاور کے پودے گرمیوں کے لئے بہترین ہیں۔ یہ نہ صرف گھر میں روشنی کا تاثر دیں گے بلکہ ماحول کو رنگین بھی بنا دیں گے ۔

Women

lifestyle

پہلا صفحہ

DECORATION