Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایسا لگ رہا ہے جنت میں ہوں‘ - مسجد آنیوالے بھارتی نژاد کینیڈا گلوکار کا بیان

اے پی ڈھلوں نے ابوظبی کی مسجد کے دورے کی تصاویر شیئر کردیں
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 03:57pm

کینڈا کے بھارتی نژاد گلوکار اے پی ڈھلوں نے ابوظبی کی عظیم الشان شیخ زاید مسجد کی سیر کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے متعدد تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اے پی ڈھلوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی سیر کے دوران انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ جنت میں ہوں۔

اے پی ڈھلوں نے دبئی میں اپنے پرستاروں کو کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے مسحور کرنے کے بعد یو اے ای کے دارالحکومت کی شیخ زاید مسجد میں کچھ وقت گزارا۔

انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے اے پی ڈھلوں نے مسجد کی شاندار طرزِ تعمیر کو سراہا اور وہاں ملنے والے روحانی سکون کا خصوصی طور پر حوالہ دیا۔

’براؤن منڈے‘ اور ’ٹرو اسٹوریز‘ جیسے گیتوں کے ذریعے غیر معمولی شہرت پانے والے اے پی ڈھلوں نے شیخ زاید مسجد کی سیر کے لیے عربوں کا روایتی لباس ژوب زیبِ تن کیا۔

Instagram

AP DHILLON

MASJID SHEKH ZAYAD