Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی‘ وزیراعلیٰ اور تیمور جھگڑا ملاقات کی اندرونی کہانی

عمران خان کی ہدایت پر آپ کو کابینہ میں شامل کرسکتا ہوں، علی امین کا تیمور جھگڑا کو جواب
شائع 09 مارچ 2024 01:31pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور تیمور جھگڑا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کابینہ میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرنے کے لئے علی امین گنڈا پور سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق تیمور جھگڑا سے ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے انھیں صاف جواب دیا کہ ’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی بلکہ بانی پی ٹی آئی نے منظوری دی‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آپ کو بھی کابینہ میں شامل کرسکتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کا سپاہی ہوں، وہی کروں گا جو وہ کہیں گے۔

pti

Ali Amin Gandapur

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Sunni Ittehad Council