Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے کابل حکومت سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے، وفد کا دورہ

مودی سرکار نے کابل حکومت سے رابطے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کے ایک وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ...
شائع 09 مارچ 2024 01:29pm

مودی سرکار نے کابل حکومت سے رابطے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کے ایک وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا دورہ کرکے وزیر خارجہ اور سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے۔

روزنامہ انڈین ایکسپریس نے بتایا ہے کہ بھارتی وفد نے کابل میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون مشن کے نمائندوں کے علاوہ کاروباری برادری کی نمایاں شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

بھارتی وفد کی قیادت امورِ خارجہ کی وزارت میں پاکستان، افغانستان اور ایران سے متعلق معاملات کے جوائنٹ سیکریٹری نے کی۔

بھارت وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جائسوال نے بتایا کہ بھارت نے کابل میں ٹیکنیکل مشن جون 2012 میں کھولا تھا۔ تب سے یہ مشن افغان باشندوں کی امداد کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

بھارتی وفد نے افغان تاجروں کے لیے ایران کی چابہار بندر گاہ کے استعمال کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔

افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بتایا کہ بھارتی وفد نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے بھی بات چیت کی۔

عبدالقہار بلخی نے مزید بتایا کہ بھارت کی حکومت سیاسی اور معاشی معاملات میں افغانستان سے زیادہ گہرے تعلقات چاہتی ہے اور چابہار کی بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کی تعمیر میں بھارت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Hamid Karzai

Indian Delegation

AMMER KHAN MUTTAQI

UN MISSIONS

CHABAHAR PORT

AFGHAN BUSINESS COMMUNITY