Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز آڈیو الزامات پر شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب

شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں، عظمیٰ بخاری
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 02:12pm
شاندانہ گلزار، فوٹو۔۔ فائل
شاندانہ گلزار، فوٹو۔۔ فائل

آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے نے سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور طلب کر لیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔

شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا۔

مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکرکیا تھا۔

ن لیگ کے کارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کیا ہے۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاندانہ گلزار پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، یہ نہ پی ٹی آئی رکن ہیں اور نہ ہی سنی اتحاد کی۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ ان کی کوئی آڈیو ہے، شاندانہ گلزار آڈیو لیکر آئیں اور ثبوت پیش کریں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شاندانہ گلزار ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں، اب ایسا نہیں ہوگا کہ جس کا جو دل کرے وہ الزام لگا دے۔

presidential election

punjab assembly

CM Punjab Maryam Nawaz