آصف زرداری کو ووٹ دینے کے سوال پر ایم کیو ایم رہنما کا دلچسپ جواب
صدارتی انتخابات کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں حساسیت کا ادراک سب جماعتوں کو ہے، تاہم بنیادی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ماضی کی تاریخ مایوس کن رہی اب بہت توقعات ہیں، موجودہ صورتحال میں حساسیت کا ادراک تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، بنیادی زمہ داری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ہے.
ایم کیوایم تیسری بڑی جماعت ہونے کی وجہ سے تعاون کر رہی ہے۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات کسی بھی دور میں دور نہیں ہو سکے، بلاول بھٹو نے اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے حامی ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سبین غوری کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ ہمارے پاس آئے، انھوں نے صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کی درخواست کی.
انھوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سب کو ملکر بات چیت کرنا پڑے گی۔
صحافی نے جب سبین غوری سے سوال کیا کہ، کیا صدر زرداری کو ووٹ دیں گی؟ جس پر انھوں نے جواب دیا کہ یہ تھوڑی دیر میں پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جا رہی ہے۔
Comments are closed on this story.