Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی: صدارتی انتخاب میں ضابطہ کی خلاف ورزی، اپوزیشن رکن نے ووٹ دکھا دیا

حکومتی اتحاد نے سونیا علی کا ووٹ چیلنج کردیا
شائع 09 مارچ 2024 12:38pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پنجاب اسمبلی صدارتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، جہاں سنی اتحاد کونسل کی رکن سونیا نے اپنا ووٹ شو کردیا۔

سنی اتحاد کونسل کی رکن سونیا نے اپنا ووٹ شو کیا تو حکومتی اتحاد نے سونیا علی کا ووٹ چیلنج کردیا۔

پولنگ ایجنٹ نے الیکشن کمیشن کو ووٹ منسوخ کرنے کی تحریری درخواست دے دی۔

سونیا علی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں، جو دوران پولنگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔

pti

presidential election

punjab assembly

Sunni Ittehad Council