Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوٹیج وائرل

ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے شہر سرے میں 18 جون 2023 کو مبینہ بھارتی ایجنٹس نے قتل کیا تھا۔
شائع 09 مارچ 2024 12:08pm

کینیڈا میں 9 ماہ قبل خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔ کینیڈا نے الزام لگایا تھا کہ یہ قتل بھارتی ایجنٹس نے کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی۔

ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سرے کے مقام پر قتل کیا گیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاکی رنگ کے منی ٹرک میں ہردیپ سنگھ نِجر کو ایک پارکنگ لاٹ کے مین گیٹ پر قتل کیا گیا۔ سفید کار میں بیٹھے ہوئے قاتلوں نے منی ٹرک کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

سی بی ایس نیوز نے فوٹیج جاری کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق شدہ ہے۔

بھارتی حکومت نے ہردیپ سنگھ نجر کو 2020 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

British Columbia

Hardeep Singh Nijjar

KHALISTAN LEADER

KILLED IN CANADA

FOOTAGE OF KILLING