Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیمپو، سیرم اور آئل کا کتنا استعمال سود مند، نقصان کہاں سے شروع ہوتا ہے

درست معلومات بالوں کو گرنے اور کمزور ہونے سے بچاتی ہے
شائع 09 مارچ 2024 11:27am

ہیر کیئر روٹنگ میں ہر روز نئی نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں ۔ لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ جتنی زیادہ مصنوعات ہوں گی نقصان پہنچنے کا احتمال بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ اب مناسب مکس ضروری ہے لیکن سوال یہ ہے کہ شیمپو، سیرم اور آئل جیسی مصنوعات کو کتنا استعمال کیا جائے۔

ماہرین اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ اگرچہ مارکیٹ میں دستیاب ان مصنوعات کا استعمال ہمیں بظاہر گلیمرس لک دیتا دکھائی دیتا ہے ،لیکن در حقیقت یہ آپ کی سر کی کھال اور بالوں کو نقصان پہنچانے کا ایک ذریعہ بھی بن سکتاہے۔

بالوں پر ہیر پروڈ کٹ کی ورائٹی کے تجربات کرنا ،بالوں کو ایک ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ مختلف مصنوعات میں پائے جانے والے اجزاء مساموں کو بند کر کے کئی مسائل جیسے خشکی ،سوزش اور حتی کہ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروڈکٹ کی بہتات بالوں کے گھنے پن کو کم کرسکتی ہے اور وہ بے جان اور روکھے ہوئے محسوس ہوتے ہیں

بہتر ہے کہ مقدار کی بجائے کوالٹی کو دیکھا جائے۔ ایسی مصنوعات کا انتخاب کیا جائے جو سخت کیمیکل والے اجزاء سے پاک ہو۔

اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق درست مقدار کا استعمال بھی بہت معنی رکھتاہے ۔ غلط مصنوعات کا زیادہ عرصے تک استعمال بالوں کو تباہ کر سکتا ہےاور چہرے کی طرح سر میں سوزش اور ری ایکشن کا باعث بن سکتا ہے ۔

ماہرہن جلد ایسی مصنوعات کے استعمال کو فوری روکنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

شیمپو کی کتنی مقدار لینی چاہیے اس کا انحصار آپ کی بالوں کی لمبائی پر ہے

اگر آپ کے بال چھوٹے یا درمیانے ہیں تو پھر چوتھائی حصہ شیمپو صحیح رہے گا اور اگر بال لمبے ہیں تو اس مقدار میں اضافہ کر دیں ۔

سیرم اور آئلز کی تھوڑی سی مقدار چھوٹے اور درمیانے بالوں کے لئے استعمال کریں ۔ انہیں بالوں کے سروں پر لگائیں تاکہ چپچپاہٹ سے بچا جاسکے ۔

کنڈیشنر اور ماسک کوبھی کم مقدار میں اور بالوں کے درمیانی اور سروں سے لگایا جائے۔

اسٹائلنگ پروڈکٹ جیسے جیل یا ماوز کی تھوڑی مقدار مناسب رہتی ہے۔ کوئی خاص موقع کے لئے اس مقدار میں اضافہ کردیا جائے ۔

اور سب سے بڑھ کر آپ کو اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اوراچھا نظر آنے کے درمیان توازن رکھنا ہوگا بغیر بے جا اشیا کے استعمال کے۔

Women

انٹرٹینمنٹ

Hair Care

beauty