Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کو متنازع قرار دے دیا

آدھے سے زائد ووٹر اہل نہیں ، مخصوص نشستیں جیت کر آنیو والے بھی ووٹ کے اہل نہیں، فیصل جاوید
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 11:53am
Those who won certain seats are also not eligible to vote: Faisal Javed - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب کو متنازع قرار دے دیا، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے باعث عام انتخابات اور اب صدارتی انتخاب متنازع ہوئے، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں آدھے سے زائد ووٹر اہل ہی نہیں ، مخصوص نشستیں جیت کرآنے والے بھی ووٹ کے اہل نہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید اور علی ظفر نے صدارتی انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا۔

علی ظفر نے کہا کہ یہ متنازع انتخابات ہیں تاہم احتجاجی ووٹ کاسٹ کرینگے، ہم نے جمہوری عمل کے تحت الیکشن میں حصہ لینا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے باعث عام انتخابات اور اب صدارتی انتخاب متنازع ہوئے، جب تک مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوتا ، انتخابات متنازع تصور ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں کیس فائل ہیں اور پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عامر ڈوگر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے آئے ہیں، کرپٹ عناصرِ کا بادشاہ آصف زرداری اس ملک پر مسلط کیا جارہا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن ایک سیمنٹ کی دیوار ہے، صدارتی الیکشن میں حق پرست محمود خان اچکزائی کو ووٹ دینگے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Pakistan Politics

Mehmood Khan Achakzai