Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک میں خوشگوار موڈ اور اچھی صحت کیلئے ان 9 ٹپس پر عمل کریں

ماہ صیام میں چٹ پٹے کھانوں کے باوجود خود کو اور اپنی فیملی کو صحتمند رکھیں
شائع 09 مارچ 2024 11:24am

رمضان المباک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے ۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے عظیم تحفہ ہے ۔ اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی خوب خوب فضیلتیں اور رحمتیں اپنے دامن میں سمیٹیں اور عظیم الشان طریقے سے اس کا استقبال کریں ۔

رمضان صرف ایک یا دودن کے لئے نہیں بلکہ ایک مہینے پر محیط ہوتا ہے ،اس لئے پورا مہینہ خود کی اور اپنے اہل خانہ کی مجموعی صحت برقرار رکھنا بہت اہم ہے ،تاکہ اس کے ہر لمحے سے فیض اٹھا سکیں ۔

تو پھر ہماری دی گئی ٹپس پر عمل کریں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی صحت مند رکھیں۔

ہائیڈریٹ رہیں

اپنے دن کی ابتداء اور اختتام بہت زیادہ پانی پی کے کیا جائے تا کہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے ۔

ہائیڈریٹ رہنے میں مدد دینے والی غذائیں جیسے خربوزے ، کھیرے، اور سوپ کا استعمال افطاری کے بعد اور سحری سے پہلے زیادہ سے زیادہ رکھیں اور پورا دن ہائیڈریشن کے لیول کو برقرار رکھیں۔

متوازن غذا

روزہ کے دوران توانائی کی سطح برقرار رکھنے کے لئےمتوازن غذا جو کاربو ہائیڈریٹس ،پروٹینز، صحت بخش چکنائی اور فائبر سے پرہو، کا استعمال کرنا چاہئے ۔ افطار میں فرائید اور میٹھے کھانوں کی زیادتی سے احتراز کیا جائے ،جو نظام ہضم میں گڑ بڑ پیدا کر سکتے ہیں ۔

سحری میں صحت بخش غذا

سحری ہلکی اور زود ہضم غذا سے کریں ، جیسے دلیہ ، روٹی ، انڈے اور دہی ، یہ آپ کی توانائی کی سطح کو برقرار رکھیں گے ۔زیادہ کیفین اور نمکین کھانوں سے گریز کریں ،جوکہ روزے کے دوران پیاس اور ڈی ہائیڈریشن کا احساس دیتے ہیں ۔

ہلکی پھلکی ایکسرسائز کریں

افطار اور سحر کے دوران خون کی روانی کو بہتر بنانے ،خوشگوارموڈ اور پٹھوں کی مضبوطی کی غرض سے ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی اختیار کریں،جیسےواکنگ،یوگا۔ اور سخت ورزشوں سے گریز کیا جائے

کھانوں کی لذت محسوس کریں

افطار اور سحر میں کھانوں کو آہستہ آہستہ چبائیں ۔ ہر نوالے پر ذائقہ کو محسوس کریں اور بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساس کے اشارے کو سمجھیں ۔

پرخوری کی بجائے ٹہرٹہرکرآرام سے کھانا کھایا جائے اور وقفے سے کھایا جائے تاکہ آپ کے جسم کو پیٹ بھرنے کا احساس ہو۔

غذائیت سے بھر پور خوراک

صرف چٹ پٹے اور فرائیڈ آئٹمز پر ہی توجہ نہ دیں، بلکہ غذائیت سے بھرپور کھانے، جیسے پھل ،سبزیاں ، نٹس اوردالیں بھی اپنےروزمرہ شیڈول میں شامل کریں ، جو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتے ہیں ۔

گھروالوں کی پسند اور اطمینان کے لئے بدل بدل کے مختلف پکوانوں کا انتخاب کریں۔

ہائیجن پریکٹس

اچھی ہائیجن پریکٹس، جس میں روزانہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا، اور کھانوں کی تیاری کرنے والی جگہ کی صفائی، کھانوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ہاضمے کے مسائل سے رمضان کے دوران محفوظ رکھتی ہیں ۔

دباو کو دور کریں

دباو سے بچنے کی تکنیک جیسے ، گہرے سانس لینا ، مراقبہ ، عبادتیں ،اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جذباتی وابستگی کولیسٹرول کی سطح کوکم کرتی ہیں، جس کااثر ہماری بھوک اور ہاضمے پر پڑتا ہے ۔

اپنے جسم کی آواز سنیں

باڈی سگنل پر توجہ دیں اور اپنے احساسات کی بنیاد پرروزے کی روٹین کو ایڈجسٹ کریں ۔ اگر آپ کو روزے کی حالت میں چکر ، کمزوری ،نقاہت یا بہت زیادہ پیاس محسوس ہو فورا ہائیڈریشن اورصحت بخش غذاوں کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھے ۔

اور سب سے اہم یہ کہ اگر آپ کو کوئی مرض لاحق ہو یا دواوں کا استعمال کر رہے ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں کہ روزہ رکھنے سے آپ کے لئے صحت کے مسائل تو پیدا نہیں ہوں گے ۔ خصوصا ذیابیطس کے مریضوں کو روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔

دسترخوان

Women

Ramzan

انٹرٹینمنٹ

ramadan 2024