وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردیے گئے
وفاق میں حکومت کے قیام کے بعد وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معراج انیس عارف کو سینیئرجوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوا، گریڈ21 کے طارق رشید سینیئر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ، گریڈ21 کے سید مجتبیٰ حسین سینیئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل، گریڈ 20 کے عثمان سروش علوی جوائنٹ سیکرٹری مواصلات، گریڈ 20 کے ملک امان جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار اور گریڈ 20 کے عبدالوحید جوائنٹ سیکرٹری کو منصوبہ بندی وترقی تعینات کر دیا گیا۔
گریڈ 20 کی شبنم عامرخان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی شرعی عدالت کے سپرد کر دی گئیں ہیں، گریڈ 20 کےغلام فاروق جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل، گریڈ 20 کے فیاض الحق کوجوائنٹ سیکرٹری داخلہ، گریڈ 20 کی ماروی قادر کو جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 19 کے آصف علی آصف کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو، گریڈ 20 کے سجاد اظہر کی خدمات بھی ایف بی آر کو واپس کردی گیئں۔
جوائنٹ سیکرٹری دفاع عبدالجبار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے اورنگزیب کو جوائنٹ سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔
Comments are closed on this story.