Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یکم رمضان کوبینک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے ملازمین کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کردی
شائع 08 مارچ 2024 10:14pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔

State Bank Of pakistan

Ramadan

holiday

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Bank Holiday

ramadan 2024