Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدارتی الیکشن: کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ
شائع 08 مارچ 2024 09:12pm

صدارتی انتخابات سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرلیے گئے، کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کے حوالے سے کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، اس حوالے سے 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہوگی۔

دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے اسکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہوگی۔

presidential election

President House

Presidential Candidate