انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.03 روپے پر بند ہوا۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 281روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، 100 انڈیکس میں 190 پواٸنٹس اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 793 پواٸنٹس پر بند ہوا۔
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، آج بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 180 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 988 روپے ہو گئی۔
Comments are closed on this story.