Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ وزرات ہاؤسنگ کے نادہندہ نکلے، نوٹس جاری

انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس جاری ہوگیا
شائع 08 مارچ 2024 07:48pm

سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس جاری ہوگیا۔

سابق نگراں وزیراعظم انوالحق کاکڑ وزرات ہاؤسنگ کے نادہندہ نکلے اور ان کے خلاف نوٹس جاری کر دیا گیا۔

وزرات ہاؤسنگ کے مطابق انوار الحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے 5 سال سے رہائش پذیر رہے، انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے 5 سال تک استعمال ہونے والی رہائش گاہ کا 60 لاکھ کرایہ واجب ادا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہیں کیا اور وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس نے رقم کی ادائیگی کے لیے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔

انوار الحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر 15 میں رہائش پذیر ہیں، وہ گزشتہ ہفتے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

اسلام آباد

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Ministry of Housing