Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

محمود خان اچکزئی نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا
شائع 08 مارچ 2024 07:08pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدرارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی تاریخ کے 14 ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی۔

صدر کے اتنخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ بھی دے دیا گیا۔

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

یاد رہے کہ محمود اچکزئی سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار آصف علی زرداری ہیں ۔

کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازشریف کے درمیان لاہور کے گورنر ہاوس میں اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری متفقہ صدارتی امیدوار ہیں اور ن لیگ انہیں ہی ووٹ دے گی ۔

مزید پڑھیں

صدر عارف علوی کی روانگی قریب، الوداعی گارڈ آف آنر دے دیا گیا

صدارتی انتخاب کے لیے سنی اتحاد کونسل کے سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

ECP

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

presidential election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Mehmood Khan Achakzai