Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد
شائع 08 مارچ 2024 06:52pm

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ٓ 4 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

ISPR

North Waziristan

security forces

terrorism

Terrorist

security forces operation

Terrorists killed