Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جمعے کی نماز پڑھتے شہریوں کو لاتیں مارنے والا بھارتی پولیس اہلکار معطل

دہلی پولیس نے اہلکار کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
شائع 08 مارچ 2024 06:24pm

بھارت میں جمعے کی نماز کے دوران نمازیوں کو لاتیں مارنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق انڈیا میں دہلی پولیس کے اہلکار نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہریوں کو نماز سے روکا تھا، جبکہ نمازیوں کو لاتیں بھی ماریں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے۔

دلی کی مقامی مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی کہ جبکہ نمازی روڈ کے کونے پر باجماعت بماز ادا کر رہے تھے۔

اسی دوران دلی پولیس کے اہلکار نے نمازیوں کو دھکے دینا اور لاتیں مارنا شروع کر دیں، اہلکار نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک رہا تھا۔

راجیا سبھا کے ممبر اور کانگریس کے رہنما عمران پرتاپگڑھی کا کہنا تھا کہ دلی پولیس اہلکار کو انسانیت کے بنیادی حقوق کا ہی علم نہیں ہے، اس پولیس اہلکار کے دل میں ایسی کیا نفرت بھری ہوئی تھی؟

جبکہ کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں دلی پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اسے ادارے سے بے دخل کر دیا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پولیس ایم کے مینا کی جانب سے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے، اور ڈسپلنری ایکشن بھی لے لیا گیا ہے۔

جبکہ علاقے میں واقعے کے بعد سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

Indian

Indian Muslims

prayers

DELHI COP