Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’حنین کو اعظم خان کی طرح کسی اور ٹیم سے کھیلنا چاہیے‘

کرکٹ ماہرین نے نسیم شاہ کے کی بھائی کو مشورہ دے دیا
شائع 08 مارچ 2024 05:35pm

کرکٹ ماہرین نے پی ایس ایل 9 کے معروف بالر حنین شاہ کو کسی اور فرنچائز سے کھیلنے کا مشورہ دے دیا ہے، جبکہ اس قدم کو ان کے لیے بھی فائدہ مند قرار دیا۔

اپنی تیز رفتار بالنگ کے باعث سب کی توجہ حاصل کرنے والے بالر حنین شاہ کو رمیز راجہ نے مشورہ دیا ہے، سابق کھلاڑی کا کہنا تھا نوجوان بالر کو چاہیے کہ وہ اگلے پی ایس ایل ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور ٹیم سے کھیلیں۔

نسیم شاہ کے دونوں بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیل رہے ہیں، تاہم نسیم کے بھائی حنین شاہ بہترین بالر ثابت ہو رہے ہیں۔

آج نیوز کی پی ایس ایل اسپیشل ٹرانسمیشن ’کچھ کرکٹ کھیل ہو جائے‘ میں میزبان نے معروف پاکستانی خاتون بالر ایمن انور سے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے حنین شاہ سے متعلق رمیز راجہ کا مشورہ ٹھیک ہے؟

اس پر ایمن انور نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے، اس کی مثال یہ دے سکتی ہوں، کہ جب اعظم خان کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے کھیلتے تھے تو اگرچہ وہ اچھا پرفارم کرتے تھے، تاہم ان سے متعلق یہی بات ہوتی تھی کہ وہ پلئینگ الیون میں ہیں، تو معین خان کی وجہ سے ہیں۔

جبکہ ایمن نے مزید بتایا کہ اعظم خان کی جانب سے اپنا بیان بھی جاری کیا گیا تھا کہ اب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں، اس ٹیم میں آنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے۔

حنین شاہ سے متعلق خاتون بالر کا کہنا تھا کہ حنین شاہ میں بہت پوٹینشل ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، جہاں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔

اور اگر حنین شاہ کو کسی دوسری ٹیم سے کھیلنے کی آفر آئے تو یہ ان کے لیے اچھا ہے کیونکہ کئی بار اس طرح کی تنقید کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہو جاتی ہے۔

PSL

islamabad united

Naseem shah

HBL PSL 9

Hunain shah