Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کے انتقال کے چند گھنٹے بعد بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

بھارتی اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں تھی
شائع 08 مارچ 2024 02:54pm
Source: Times Of India
Source: Times Of India

بھارتی اداکارہ ڈولی سوہی بہن کی موت کے اگلے ہی دن انتقال کر گئی ہیں، اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ڈولی سوہی بہن کے انتقال کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کئی ماہ سے کینسر سے لڑ رہی تھیں، جبکہ ان کی بہن امن دیپ یرقان کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ڈولی کی فیملی کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج صبح ہماری پیاری ڈولی بھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے، ہم اس وقت صدمے کی حالت میں ہیں۔ اداکارہ کی آخری رسومات دوپہر کے بعد ادا کی جائیں گی۔

جبکہ اداکارہ اور ان کی بہن کی موت کی تصدیق ان کے بھائی منو سوہی نے کی، امن دیپ بھی اداکارہ رہ چکی تھیں، جبکہ بھارتی ڈرامے ’بدتمیز‘ میں کردار نبھا چکی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کے بھائی منو سوہی کا کہنا تھا کہ ڈولی کی حالت تشویشناک نہیں تھی، تاہم ڈاکٹرز نے اسپتال ہی میں رہنے کی ہدایت ضرور کی تھی۔ ڈولی 2023 میں کینسر میں مبتلا ہو گئی تھیں، جبکہ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو ایمر جنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

کینسر میں مبتلا ہونے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈولی سوہی کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کو دُعا کرنے اور پیار دینے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ زندگی اب ایک رولر کوسٹر کی طرح ہو گئی ہے، لیکن اگر آپ میں ہمت ہے تو آپ لڑ سکتے ہو اور سفر کو آسان بنا سکتے ہو۔ یہ آپ پرمنحصر ہے، کہ آپ وکٹم بنیں یا پھر سروائیور۔

Cancer

Indian

death

Indian Actress

drama