Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین صوبوں میں آئندہ 3 روز تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، سندھ میں آندھی کا امکان

9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، ایڈوائزری
شائع 08 مارچ 2024 02:46pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں تیز بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، 11 مارچ اور 12 سے 14 مارچ اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 12 مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں 9 سے 13 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ میں 10 اور 12 مارچ سے آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 11 سے 15 مارچ تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Met Office

Rain

Heavy Snowfall