Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماورا حسین کی شادی کب ہونے جا رہی ہے؟ اداکارہ کی پوسٹ وائرل

بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ نے تصویر شئیر کر دی
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 02:19pm

معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو دلچسپ خبر دی ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے ’مایوں کی تقریب‘ کی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں اداکارہ مایوں کی تقریب میں موجود تھیں۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں! یہ میری شادی نہیں ہے، نہ ہی اگلے ہفتے، نہ ہی اگلے ماہ اور نہ ہی اگلے سال۔

اداکارہ ماروا حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر گپ شپ ہو گئی ہو تو یہ میرے ایک پراجیکٹ کا BTS یعنی Behind The Scene ہے۔

اداکارہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ کوئی شادی تقریب میں نہیں ہیں، بلکہ ایک پراجیکٹ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے BTS شئیر کیا۔

بھارتی فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دیتی ہیں، جبکہ وہ ان دنوں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

Instagram

Pakistani Actress

Mawra Hocane