Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کو ذہنی طاقت دینے والے 7 غذائی اجزاء

یہ بنیادی اجزاء بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں
شائع 08 مارچ 2024 01:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ہر والدین اپنے بچوں کے لئے بہتر سے بہتر چاہتے ہیں ، خصوصا جب ،صحت اور نشوونما کا معاملہ ہو،جو والدین کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

غذا کےجسمانی فوائد سے ہٹ کر ذہنی افعال کی کاردگی پران کے اثر انداز ہونے کے رخ کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔

قدرت نےایسے کئی مزیدار اور غذائیت سے بھر پوراجزا دنیا میں پیدا کئے ہیں، جو آپ کے بچوں کی ذہنی طاقت کر سپر ریچارج کر سکتے ہیں ۔

انڈے

انڈے صرف ناشتے کاایک جز ہی نہیں ہے، بلکہ ذہن کو طاقت دینے کا بھی کام کرتا ہے ۔

وٹامن12، پروٹین، اور سیلینیم سے بھر پور انڈے ذہنی نشونما کی ترقی اور ان کی علمی کارکردگی کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

بچوں کی خوراک میں انڈے شامل کر کے ان کی ذہنی صلاحیت کو صحت مند اور فعال بنایا جا سکتا ہے ۔

سی فوڈز

اومیگا 3چکنائی،آیوڈین، اور زنک دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کے بنیادی اجزاء ہیں خصوصا اومیگا۔3ذہنی فعالیت کے لئے لازمی ہیں اور یہ تمام اجزا سی فوڈز میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

ہری سبزیاں بڑوں کی طرح بچوں کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔یہ سبزیاں وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتی ہیں۔ جو دماغی خلیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتی ہیں اور ذہنی فعالیت کو سپورٹ کرتی ہیں ۔

کوکو

کون کہتا ہے چاکلیٹ صحت کے لئے اچھا نہیں ہے؟ چاکلیٹ اور کوکو میں فلیوانوئیڈاجزا پائے جاتے ہیں ،جو دماغ میں خون کی روانی کو بہتر بنا کر یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں ا ضافہ کرتے ہیں۔

موسمبی

موسمبی آپ کے اعصاب کی سرگرمی اور دماغ میں خون کی روانی کو بڑھاتا ہے اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتاہے۔

دہی

پرو بائیوٹک بھرا دہی آنتوں کی صحت کو سپورٹ کرتا ہے ،جس کا دماغی فنکشن سے گہرا تعلق ہے ۔ اس لئے اپنے بچے کی دماغی صلاحیتوں کو تقویت دینے واالے اسنیکس کے طور پر اسے ضرور بچے کی غذا میں شامل کریں۔

خشک میوہ جات اور بیج

بادام ، اخروٹ اور بیج وٹامن ای ، اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتے ہیں اور یہ بچوں کی ذہنی کارکردگی کے لئے بھی اہم ہیں ۔

دسترخوان

Women

children

Parents

lifestyle