Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر عارف علوی کی روانگی قریب، الوداعی گارڈ آف آنر دے دیا گیا

ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت کے عہدے کی مدت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 03:42pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت کے عہدے کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور 9 مارچ کو نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ان کی ایوان صدر سے رخصتی ہو جائے گی۔

اس لئے ایوان صدر میں عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل ہیں تاہم سربراہ پشتونخوا میپ نے الیکٹورل کالج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری کو تین سو پچھتر ووٹ مل سکتے ہیں۔

صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح دس سے شام چار بجے تک ہوگی، صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

President Arif Alvi

Mehmood Khan Achakzai