Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، صوبے کےغیور عوام ہر مشکل میں ڈٹے رہے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف کا آواران کا دورہ، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 03:00pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آواران (بلوچستان) کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

دورہ بلوچستان کے دوران آرمی چیف نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف کو بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کاوشوں اور صوبے میں زراعت کے شعبہ میں بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کاشتکاروں اور شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، صوبے کےغیور عوام ہر مشکل میں ڈٹے رہے ہیں، قوم کو بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور استحکام کے لئے کوشاں ہیں، عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے سکیورٹی و بہبود کیلئے پاک فوج کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

انھوں نے شہدا کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے فوج کے عزم کو دہرایا، آرمی چیف نے کاشت کاروں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

pakistan army

Pakistan Law and order situation

General Syed Asim Munir