Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا حقیقی تبدیلی ہے جس کا معاشرہ منتظر تھا‘

وزیر اعلیٰ پنجاب سے لمز لیڈر شپ اینڈ لیومن ویننگ ٹیم کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
شائع 08 مارچ 2024 10:32am

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات میں لمز لیڈر شپ اینڈ لیومن ویننگ ٹیم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر لمز کے طلبہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بطور وزیراعلیٰ کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا حقیقی تبدیلی ہے جس کا یہ معاشرہ منتظر تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں، طلبہ کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ ہر وقت ہر حاضر ہوں گی، پاکستان میں ٹیلنٹ کا بڑی تیزی سے سامنے آنا خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ طلبہ سے گفتگو اور مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ہمیں پاکستانی ہونے پر بے حد فخر ہے۔

تعلیم

Schools

CM Punjab Maryam Nawaz